اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

جمائمہ خان کو قرض ادائیگی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع

جمائمہ خان کو قرض ادائیگی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔ جمعہ کو عمران خان کے وکلا کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں نیازی سروسزلمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے جمائمہ کوقرض کی ادائیگی ظاہرکی گئی ہے جبکہ نیازی سروسزکے اکاؤنٹ سے جمائمہ کو 5 لاکھ 62 ہزارپاؤنڈ کی ادائیگی کے دستاویز بھی شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیرکے نقشے کے 79 ہزارپاؤنڈ جمائمہ نے عمران خان کو بھیجے جبکہ دستاویز سے اینگلو آئرش بینک سے جمائمہ کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔ دستاویزات میں یہ ظاہرکیا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسزکے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم باقی رہ گئی، باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پرخرچ ہوئی اور اس کے بعد ایسا کچھ نہیں بچا تھا جوعمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے۔عمران خان کی طرف سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں 2003 میں جمع گوشوارے میں رقم جمائمہ خان سے آنے کی تفصیل موجود ہے، عمران خان 2002 سے 2007 تک ممبر قومی اسمبلی رہے، ممبرقومی اسمبلی رہنے کے دوران عمران خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ سے کوئی رقم نہیں ملی، 2013 کے الیکشن تک نیازی سروسز اکاؤنٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی۔یا د رہے کہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں تاہم عدالت عظمیٰ نے فیصلہ کو محفوظ کرنے کے بجائے اس جہانگیر ترین کے کیس کو اس کے ساتھ یکجا کر کے سننے کا فیصلہ کیا تاکہ مزید کوئی سوا ل یا جواب سامنے آنے کی صورت میں ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے ۔

loading...