اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

وزیر اعظم سے اپوزیشن لیڈر کی طویل ملاقات

وزیر اعظم سے اپوزیشن لیڈر کی طویل ملاقات

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے چیئرمین نیب کے لئے دیئے گئے نام وزیر اعظم کو پیش کئے ۔ ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے اور امید ہے کہ ایک دو ملاقاتوں میں کسی نام پر اتفاق ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے ہو جائے اور تمام اپوزیشن مل کر متفقہ طور پر ایک نام وزیر اعظم کو پریش کریں مگر اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف نام وزیر اعظم کے سامنے رکھیں ہیں جو بہت جلد فائنل ہو جائے گا اور چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے نئے چیئرمین نیب کا نام فائنل ہو جائے گا ۔ وزیر اعظم سے اپوزیشن لیڈر کی یہ چوتھی ملاقات تھی جو ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی ۔ واضح رہے کہ چیئرمین 10 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔