اشاعت کے باوقار 30 سال

چوروں نے ہیما مالنی کو لوٹ لیا

چوروں نے ہیما مالنی کو لوٹ لیا

ممبئی: فلمی ستارے بھی عام لوگوں کی طرح چوروں اور ڈاکوں کا شکار بنتے ہیں لیکن چوروں نے بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کے پرانے کپڑے اور نقلی زیورات بھی نہیں چھوڑے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی امیر ترین اداکاراں میں ہوتا ہے، خوبصورتی اور حسن کے ساتھ قدرت نے ہیمامالنی کو پیسے سے بھی خوب نوازا ہے، ہیما مالنی خوبصورت ہونے کے ساتھ خوش لباس بھی ہیں، ان کے پاس اعلی ملبوسات اور مہنگی جیولری کی کمی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ میڈیا کے ساتھ ڈاکوں کے نشانے پر بھی رہتی ہیں۔قصہ ہے 2010 کا جب ڈاکوں نے ہیمامالنی کے گھر 80 لاکھ روپے کی چوری کی اور ان کے پاس موجود قیمتی سامان اور مہنگی جیولری لے کر رفو چکر ہو گئے، لیکن ہیمامالنی تو ڈریم گرل ہیں، انہوں نے 80 لاکھ کی چوری کو ہوا میں اڑا دیا اور اپنا غم مٹانے کے لیے پہلے سے بھی زیادہ لباس اور جیولری خرید لی اور اس بار تو انہوں نے یہ تمام سامان اتنی زیادہ تعداد میں خریدا کہ گھر میں رکھنے کے لیے جگہ ہی کم پڑ گئی اور اس سامان کو رکھنے کے لیے گودام لینا پڑ گیا۔ لیکن ایک بار پھر ہیما مالنی چوروں کا شکار بن گئیں اور اس بار تو چوروں نے ان کے پرانے کپڑے اور نقلی زیورات بھی نہ چھوڑے اور ان کے گودام میں واردات کر کے تقریبا 90000)پاکستانی 1 لاکھ 45 ہزار (روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ہیما مالنی نے اس واقع کی فوری اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے ڈاکوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے، دوسری جانب پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گودام کی صفائی کرنے والے شخص کی کارروائی لگتی ہے جو گزشتہ 5 روز سے غائب ہے اور اس کا فون بھی بند آ رہا ہے۔ ہیما مالنی نے اپنے گودام میں کام کرنے والے اسٹاف کے بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی والا اس واردات میں شامل ہے یا نہیں انہیں نہیں پتہ، فی الحال وہ اس بارے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتیں۔

loading...