اشاعت کے باوقار 30 سال

جمائما خان نے عمرا ن خان کو خوشخبری سنا دی

جمائما خان نے عمرا ن خان کو خوشخبری سنا دی

لندن : چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بنی گالا کیس سے متعلق دستا ویزات کو ڈھونڈنے کے لیے کی جانے والی جدو جہد کے بارے میں بتا دیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جمائما خان نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس او سی ڈی فائلنگ سسٹم موجود تھا جس کی مدد سے 14 سال پرانی 2003 کی دستاویزات تلاش کرنا ممکن ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دستا ویزات ایسے بنک کی تھیں جو اب بند ہو چکا ہے ۔واضح رہے کہ بنی گالا کیس میں عمران خان نے جمائما خان کی جانب سے بھیجے گئے دستا ویزات عدالت میں جمع کرا دیے ہیں ۔

loading...