اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان کو کامیابی کے لئے فاسٹ باؤلرز کی ضرورت ہے

پاکستان کو کامیابی کے لئے  فاسٹ باؤلرز کی ضرورت ہے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے سری لنکا کے خلاف جیت کیلئے نسخہ کیمیا بتا دیا۔انہوں نے یہ نسخہ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش کیا انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کامیابی کے لئے پاکستان کو فاسٹ باؤلرز کی ضرورت ہے ان وکٹوں پر 150 کی رفتار سے گیند کرنے والا فاسٹ باؤلر ہی کامیاب ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو ریورس سوئنگ پر بھی عبور حاصل کرنا ہوگا کامیابی کیلئے یاسر شاہ کو دوسرے اینڈ سے سپورٹ فراہم کرنا ہوگی میڈم فاسٹ باؤلرز کے متحدہ عرب امارات میں کامیاب نہیں ہوسکتے ابوظہبی ٹیسٹ صرف دباؤ لینے کے باعث ہارے ہیں عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو دباؤ میں واضح حکمت عملی کے ساتھ کھیلنے کی عادت اپنانا ہوگی جب تک ہم اٹیکینگ کرکٹ نہیں کھیلیں گے اس وقت تک جیت ہم سے دور رہیں گے اس لیے ہمیں اچھے فاسٹ باؤلرز کو کھلانا ہوگا۔