اشاعت کے باوقار 30 سال

بی ایس ایف کے اہل کار نے خود کشی کر لی

بی ایس ایف کے اہل کار نے خود کشی کر لی

نئی دہلی : بھارت میں بی ایس ایف کے ایک اہل کار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ بھارت خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست اڑیسہ کے ضلع مالکا نگری میں بی ایس ایف کے ایک اہل کار دھرم سنگھ نے اپنے گھر پر خود کو گولی ماری اور شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ مبینہ طور پر دھرم سنگھ نے ڈیپریشن کے باعث خود کشی کی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ۔

loading...