اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

مدارس سمیت تمام اسکولوں میں قومی ترانہ لازمی

مدارس سمیت تمام اسکولوں میں قومی ترانہ لازمی

الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے آج مفاد عامہ کی اس عرضی کو مسترد کر دیا جس میں یو پی حکومت کو تمام مدرسوں میں قومی ترانہ کو لازمی نہ قرار دینے کا حکم دینے کی گزارش کی گئی تھی۔ درخواست دہندگان مدرسے کے منتظمین ہیں۔ انہوں نے حکومت اتر پردیش کے 3 اگست کے حکم کو چیلنج کیا تھا ۔ درخواست میں گزارش کی گئی تھی کہ حکم کا اطلاق مدرسوں پر نہ ہو۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ دینی مدارس میں لازمی طور سے قومی ترانہ گانا ہو گا ۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ قومی ترانہ اور قومی پرچم کا احترام ہر شخص اور ادارے پر لازم ہے۔ ایسے میں دینی مدارس کو اس سے مستثنیٰ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ہائی کورٹ نے اس عرضی کو بھی مسترد کر دیا ہے جس میں یوگی حکومت کی طرف سے دینی مدارس میں لازمی طور سے قومی ترانہ اور قومی پرچم نافذ کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ ریاست کی یوگی حکومت نے پندرہ اگست اور چھبیس جنوری کو سرکاری امداد یافتہ دینی مدارس میں قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ گانے اور اس کا ویڈیو حکومت کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکومت کےاس فیصلے کے خلاف مدرسوں نے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما کی بنچ نے کہا کہ درخواست دہندگان یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ طلبا کو قومی ترانہ گانے میں ا عتراض کیوں ہے۔ عدالت نے کہا کہ قومی ترانہ گانا اپنی روایت کو عزت دینا ہے۔

loading...