اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت ثابت ہو گئی

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت ثابت ہو گئی

واشنگٹن : امریکی سینیٹ اینٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دو ہزار سولہ کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت ثابت ہو گئی ہے تاہم ماسکو اور ٹرمپ کی الیکشن مہم میں تعلق کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر اس الزام کی تردید کرتے رہے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ روس نے ٹرمپ کی فتح کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میل ہیک کیں اور انہیں ریلیز کیا۔