اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

پرکاش راج کو نریندر مودی پر تنقید مہنگی پڑ گئی

پرکاش راج کو نریندر مودی پر تنقید مہنگی پڑ گئی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج کو وزیرِ اعظم نریندر مودی پر تنقید مہنگی پڑ گئی، اس جرم کی پاداش میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار پرکاش راج کے خلاف لکھنو کی ایک عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیرِ اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ایک بیان میں پرکاش راج نے اپنی دوست اور مشہور صحافی گوری لنکھیش کے قتل کی تحقیقات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خوفناک واردات کا جشن منانے والے کچھ لوگوں کو بھارتی وزیرِ اعظم نریندری مودی خود فالو کرتے ہیں، اسی کی وجہ سے مجھے فکر ہوتی ہے کہ ہمارا ملک جہاں جا رہا ہے۔ پرکاش راج نے کہا کہ وزیرِ اعظم مودی کا رویہ اس اداکار جیسا ہے جو اپنے مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔ مجھے تو لگتا ہے کہ وزیرِ اعظم مجھ سے بھی بڑا اداکار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی گوری لنکیش کے قتل کے جرم میں ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ گوری لنکیش کا رواں سال ستمبر کے شروع میں بنگلورو میں انہیں کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ 55 سالہ گولی لنکھیش ایک ہفتہ وار میگزین شائع کرتی تھیں۔ پرکاش راج اپنی دوست کے قتل کے خلاف احتجاجاً اپنے پانچ قومی ایوارڈ لوٹانے کے خواہش مند ہیں۔

loading...