اشاعت کے باوقار 30 سال

آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی کے میوزیم کی زینت

آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ دہلی کے میوزیم کی زینت

نئی دہلی: سروں کی ملکہ بالی وڈ پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا۔ نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں آشا بھوسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی ہوئی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈز اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونے سے زیادہ مومی مجسمے کی خوشی ہوئی ہے۔ آف وائٹ ساڑھی اور ہلکی جیولری میں اپنے مخصوص انداز میں کھڑی آشا بھوسلے کا مجسمہ شاندار لگ رہا تھا۔ گلوکارہ نے مداحوں کی فرمائش پر مجسمے کے ساتھ کھڑے ہو کر اس جیسا ہی پوز بھی دیا۔

loading...