اشاعت کے باوقار 30 سال

افغان پالیسی بنانے کے لیے پاکستان سے پھر بات کرنا ہو گی

افغان پالیسی بنانے کے لیے پاکستان سے پھر بات کرنا ہو گی

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغان پالیسی بنانے کے لیے پاکستان سے پھر بات کرنا ہو گی۔جیمز میٹس نے آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان پالیسی بنانے کے لیے پاکستان سے پھر بات کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ افغان اسٹریٹجی پر پاکستان کے ساتھ چلنے کی ایک اور کوشش کی جائے، اگر ہم اس کوشش میں ناکام ہوئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا آپشن دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کے لیے پالیسی میں پاکستان پر نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام اور طالبان کو شکست دینے میں امریکی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا چکے ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

loading...