اشاعت کے باوقار 30 سال

مفرور شراب تاجر وجے مالیا لندن میں گرفتار

مفرور شراب تاجر وجے مالیا لندن میں گرفتار

لندن۔ مفرور شراب تاجر وجے مالیہ کو حوالہ کیس میں آج لندن میں گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن چند گھنٹوں کے اندر ہی اس کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسے برطانوی حکام نے گرفتار کیا لیکن چند گھنٹوں میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔ لندن میں آج اسے دوسری بار گرفتار کیا گیا ۔ اس سے پہلے بھی گرفتاری کے بعد اس کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔ ہندوستانی حکومت کی درخواست پر اسے برطانوی حکام نے اپریل میں بھی گرفتار کیا تھا اور وہ فوری طور پر ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔ وجے مالیا نے ہندوستانی بینکوں کو 9000 کروڑ روپے سے زائد کا چونا لگایا ہے اور وہ ہندوستان سے فرار ہو گیا۔ اس وقت سے وہ لندن میں رہ رہا ہے ۔ ہندوستان میں مختلف عدالتوں نے اس کے خلاف درجنوں گرفتاری وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔ ہندوستانی حکومت نےاس کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت سے فروری میں اپیل کی تھی ۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اس کے خلاف مالی جرائم کی تحقیقات کر رہے ہیں۔