اشاعت کے باوقار 30 سال

جدی پشتی امیر اور رئیس خاندان کی حقیقت

جدی پشتی امیر اور رئیس خاندان کی حقیقت

جنرل ضیاء الحق نے اپنے دھلی کے ایک دورے میں ھندوستان کے صدر گیانی ذیل سنگھ سے میاں نواز شریف کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی پنجاب کے پرجوش، پرعزم اور نوجوان وزیر اعلی ہیں ان کے والدین امرتسرسے ہجرت کر کےلاھور گئے تھے۔
گیانی ذیل سنگھ نے نواز شریف سے پوچھا کہ آپ کے بڑے امرتسر میں کہاں رہتے تھے؟ نواز شریف نے بتایا کہ جاتی عمرہ۔ گیانی ذیل سنگھ نے فورا پوچھا کہ کہیں تم شریف ٹنڈاں (رھٹ میں لگے پانی کھینچنے والے ڈبے) والے کے بیٹے تو نہیں ہو؟ نواز شریف نے کہا کہ جی ہاں۔
پھر ذیل سنگھ نےکہا کہ میں تو تمھارے دادے جاناں پانڈی (رمضان) اور تمھارے پڑدادے دلّا ھاراں والے سے بھی واقف ہوں جو امرتسرکے گانے بجانے والیوں کے بازار میں پھولوں اور کلیوں کے ہار بیچا کرتے تھے۔ جن اصحاب نے یہ سین دیکھا ان کا کہنا ہےکہ اس وقت نواز شریف کی حالت دیدنی تھی
ماھنامہ سپوتک لاھور (نومبر1999)صفحہ170.

loading...