اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

آکسفورڈ یونیورسٹی نے برما کے مسلمانوں کا حق ادا کر دیا

آکسفورڈ یونیورسٹی نے برما کے مسلمانوں کا حق ادا کر دیا

لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی نے میانمار کی رہنما آن سان سوچی کی مرکزی گیٹ سے تصویر ہٹا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے کالج نے سوچی کی تصویر مرکزی گیٹ سے اتار کر اسٹور میں رکھ دی ہے جس کی جگہ اب جاپانی آرٹسٹ کی پینٹنگ مرکزی دروازے پر لگائی جائے گی۔ آن سان سوچی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے اسی کالج سے تعلیم حاصل کی تھی اور 1967 میں گریجویٹ کیا جب کہ سوچی کی 67 ویں سالگرہ پر انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی تھی۔ سوچی کی تصویر 1999 میں یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر لگائی گئی تھی۔

loading...