اشاعت کے باوقار 30 سال

مومنہ مستحسن دنیا کی 100 متاثرکن خواتین میں شامل

مومنہ مستحسن دنیا کی 100 متاثرکن خواتین میں شامل

کراچی: معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بی بی سی نے 2017 کی 100 متاثرکن خواتین میں شامل کیا ہے۔ اس فہرست میں دنیا بھر سے سو خواتین کا انتخاب کیا گیا اور مومنہ مستحسن پاکستان سے منتخب ہونے والی واحد خاتون تھیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں برس اس فہرست میں شامل خواتین 100 ویمن چیلنج کا حصہ ہے، جنھوں نے دنیا بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے خلاف جد و جہد کی۔ مومنہ مستحسن کے علاوہ ناسا کی خلا باز پیگی وائٹسن، لائبریا کی صدر ایلن جونسن شیرلیف اور انگلش فٹبالر اسٹیف ہوفٹن بھی شامل ہیں۔ یہ پانچواں سال ہے جب بی بی سی نے سو بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست کا اجرا کیا ہے اور اس سال سو خواتین کو آج کی خواتین کو درپیش چار بڑے مسائل سے نمٹنے کا چیلنج دیا گیا ہے۔ ان مسائل میں خواتین میں شرح تعلیم کی کمی، عوامی مقامات پر ہراساں کیا جانا، کھیلوں میں صنفی امتیاز اور کسی شعبے میں آگے بڑھنے سے روکنے والی غیر اعلانیہ رکاوٹ۔

loading...