اشاعت کے باوقار 30 سال

بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری

بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ، نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس سے ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کی منظوری کا اعلان کر دیا یہ کمی بجلی کے نرخوں میں اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے بجلی کے نرخوں میں کمی سے عوام کو ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا سی پی پی اے نے اگست کے بلوں میں ریلیف دینے کی درخواست دائر کی تھی نرخوں میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔