اشاعت کے باوقار 30 سال

نئے دو ہزار کے مختلف لمبائی کے نوٹ

نئے دو ہزار کے مختلف لمبائی کے نوٹ

امراوتی۔ پرانے نوٹ پر پابندی اور نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لئےعوا م کئی دشواریوں سے دو چار ہیں۔ ایسے میں مہاراشٹر کے امراوتی میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دراصل شہر کے معروف ڈاکٹر راجیندر اگروال کو ملے دو ہزار کے دو نوٹوں کی لمبائی ایک دوسرے سے کم اور زیادہ ہے۔ تہواروں کے دنوں میں درزی کے پاس جب بھیڑ ہوتی ہے تب جلد بازی میں وہ کپڑوں کے ناپ میں کمی بیشی کر ہی دیتا ہے۔ لگتا ہے کچھ ایسی ہی جلد بازی میں نئے دو ہزار کے نوٹوں کی چھپائی بھی کی گئی ہے۔ اس کی ایک مثال مہاراشٹر کے امراوتی میں دیکھنے کو ملی جہاں کے معروف ڈاکٹر راجیندر اگروال کو دو ایسے نوٹ ملے جسے دیکھ کر ڈاکٹر اگروال حیرت زدہ ہیں۔ دراصل ان کو دو الگ الگ مریضوں کی جانب سے ملے نوٹ دیکھنے میں تو ایک جیسے ہیں تاہم نوٹوں کی لمبائی میں کافی فرق ہے۔ حالانکہ دونوں کی سیریز بھی ایک ہے جس کو دیکھنے کےبعد ڈاکٹر اگروال پریشان ہو گئے۔ ناپنے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں نوٹوں کی لمبائی میں تقریبا پانچ ملی میٹر کا فرق ہے۔ اندیشہ اسی بات کا ہے کہ جلد بازی میں کی گئی کٹنگ کے سبب لمبائی میں فرق آیا ہے لیکن مستقبل میں ہو سکتا ہے کہ عوام کو نوٹوں کی لمبائی کے اس فرق کے وجہ سے دشواریاں بھی پیش آئیں۔ امکان اس بات کا بھی ہے کہ بڑی نوٹ کو نقلی سمجھ کر کوئی اسے لے ہی نا۔ ڈاکٹر اگروال کہتے ہیں کہ چھپائی کرنے والے محکمہ کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔

loading...