اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ عہدے سے برطرف

بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ عہدے سے برطرف

نئی دہلی: بھارت نے قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ رائیلنٹ اولٹمینز کو اچانک عہدے سے فارغ کر دیا۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے رائیلنٹ اولٹمینز کے اس فارمولے پر بورڈ کو بھروسہ نہیں ہے کہ کامیابی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بنانا ہو گا۔ ہاکی انڈیا کے مطابق اولٹمینز کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ بھارتی ہاکی ٹیم کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کو مینز ہاکی ٹیم کا قائم مقام کوچ مقرر کر دیا ہے جو نئے کوچ کی تعیناتی تک فرائض انجام دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین روز سے ہاکی انڈیا کی ہائی پرفارمنس اور ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس جاری تھا جس میں اولٹمینز کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کا کہنا ہے کہ اولٹمینز نے ٹیم کی کامیابی کے لیے متعدد طویل المدتی منصوبے پیش کیے لیکن ہمیں فوری نتائج چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل چاہتے ہیں، بین الاقوامی مقابلوں میں ٹاپ 3 ٹیموں میں جگہ بنانا چاہتے ہیں، ایشیا کپ، ورلڈ ہاکی لیگ اور ایشین گیمز جیتنا چاہتے ہیں، کامن ویلتھ گیمز، آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ اور 2020 اولمپک گیمز میں تمغہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اولٹمینز نے 2013 میں بھارتی ہاکی ٹیم کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور پال وین ایس کی جگہ 2015 میں کوچ بن گئے تھے۔ اولٹمینز کی کوچنگ میں بھارتی ٹیم کی سب سے بہترین پرفارمنس چیمپیئنز ٹرافی میں رہی جس میں بھارت نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور ان کی کوچنگ میں بھارتی ہاکی ٹیم ورلڈ رینکنگ میں 11 ویں سے چھٹی پوزیشن پر آئی۔

loading...