اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

پاکستان پراپرٹی شو" ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں ہوگا"

زمین ڈاٹ کام کی جانب سےاس سال اکتوبرمیں ’’ پاکستان پراپرٹی شو‘‘ ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی میں منعقد کیا جائے گا. اس دو روزہ نمائش سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا‘کامیابی کیلئے پر امید ہیں: ذیشان علی خان‘ سی ای او

پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں "پاکستان پراپرٹی شو" کا انعقاد 20اور21اکتوبر کو کیا جائے گا۔ اس نمائش میں پاکستان بھر کے نامور پراپرٹی ڈویلپرزاور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس حصہ لیں گے۔ پراپرٹی کی یہ نمائش مفت داخلے کی سہولت کے ساتھ ورلڈ ٹریڈ سنٹر دبئی کے زعبیل ہال میں دو روز تک جاری رہے گی جہاں متحد ہ عرب امارات کے علاوہ سعودی عرب‘ بحرین‘ کویت اور عمان سے بھی ہزاروں پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے۔زمین ڈاٹ کام2014ء سے اب تک پاکستا ن بھر میں متواتر 10 بڑے اور کامیاب پراپرٹی ایکسپوز کا انعقاد کر چکی ہے اور اب اپنے وسیع تجربے کے ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اپنی گیارہویں نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔
پاکستان پراپرٹی شو 2017ء کو سمند ر پار پاکستانیوں کی ملک میں پراپرٹی کی سرمایہ کاری اورملکیت کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس نمائش میں ملک بھر سے پراپرٹی ڈویلپرز اور بڑے رئیل اسٹیٹ ڈیلرز اپنی بہترین رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کو نمائش کنندگان کے سامنے پیش کریں گے۔نمائش کنندگان کوموقع پر پراپرٹی خریدنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو سے پاکستان کی منافع بخش رئیل اسٹیٹ مارکیٹ عالمی سرمایہ کاری کے نقشے پر اُبھر کر سامنے آئے گی۔ اس نمائش سے جہاں سمند ر پار پاکستانیوں کو ملک میں درست سرمایہ کاری کرنے میں معاونت اور اعتماد حاصل ہوگا ‘وہیں عالمی سرمایہ کار بھی پاکستان کی منافع بخش پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہو سکیں گے۔اُن کا کہناتھا کہ اس نمائش سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اُٹھے گی اور براہ راست سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔
بیشتر رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ایجنٹس جو کہ سمندر پار پاکستانیوں کی اس مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں وہ پہلے ہی پاکستان پراپرٹی شو میں رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔اس حوالے سے مزید معلومات expo.zameen.com پر دستیاب ہیں۔

برائے رابطہ :
سالار سلیمان۔۔۔۔۔نظامت ‘ ادارہ تعلقات عامہ (03004777607)