اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

گاجر نے پہنی ہیرے کی انگوٹھی

گاجر نے پہنی ہیرے کی انگوٹھی

ٹورانٹو : کینیڈامیں معمر خاتون کو 13 سال پہلے باغیچے میں گم ہو جانے والی ہیرے کی ایک انگوٹھی مل گئی۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے علاقے البرٹس میں رہائش پذیر 84 سالہ میری گریسی کا کہنا ہے کہ ان کی ہیرے کی انگوٹھی 2004ء میں گھر کے صحن میں کھو گئی تھی مگر طویل عرصہ گزرنے کے بعد اس انگوٹھی کے ملنے کی امید بھی نہ رہی تھی۔ میں نے اپنی انگوٹھی کھو جانے کی خبر اپنے شوہر تک کو نہ بتائی اور اپنی بہو سے ایک سستی انگوٹھی لے لی۔ لیکن ایک دن جب میری کی بہو نے اپنے باغیچے سے گاجر اکھاڑی تو یہ انگوٹھی گاجر کے ساتھ باہر نکل آئی۔