اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیڈین وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

کینیڈین وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ کا خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ کی جانب سے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کینیڈا، خاتون اول اور میری جانب سے پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو۔ پاکستانی کینیڈین نے کینیڈا کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستان اور کینیڈین عوام کے تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگواری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ پاکستان بنتے ہی کینیڈا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔ جمہوری،علاقائی سلامتی، دفاعی شعبوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔

loading...