اشاعت کے باوقار 30 سال

چین میں 256 سال عمر پانے والے ایک شخص کی طویل العمری کا راز

چین میں  256 سال عمر پانے والے ایک شخص کی طویل العمری کا راز

بیجنگ: کسی شخص کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ یقینا بہت سوں کا جواب 100سال یا اس سے کچھ زیادہ ہو گا لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ چین میں ایک شخص 256 سال عمر بھی پا چکا ہے اور یہ کوئی زیادہ دور کی بات نہیں بلکہ گزشتہ صدی میں یہ شخص زندہ تھا۔ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف 1930ء کے ایک آرٹیکل میں کیا گیا ہے۔ اس آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ چین کی چنگ ڈو یونیورسٹی کے پروفیسر ’وو شنگ شی‘ نے چینی شاہی حکومت کا قدیم ریکارڈ دریافت کر لیا ہے۔
اس ریکارڈ کے مطابق چینی بادشاہ کی طرف سے 1827ء میں ’لی چنگ یواین‘ نامی شخص کو اس کی 150ویں سالگرہ پر مبارکباد دی گئی ۔اس کے بعد 1877ء میں اسے حکومت کی طرف سے 200ویں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔آرٹیکل میں نیویارک ٹائمز کے نمائندے نے لکھا ہے کہ 1928ء میں کئی لوگ زندہ تھے جو بتاتے تھے کہ ان کے والدین نے لی چنگ یواین کو زندہ دیکھا تھا۔ اس وقت وہ کافی بوڑھا ہو چکا تھا۔
رپورٹ کے مطابق لی چنگ یواین نے 10 سال کی عمر میں جڑی بوٹیوں کا کاروبار شروع کیا۔ وہ پہاڑوں سے جڑی بوٹیاں اکٹھی کرتا اور انہیں فروخت کرتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ان جڑی بوٹیوں کے فوائد سے بھی آگاہ تھا اور ان کا استعمال بھی کرتا رہتا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ کون سی جڑی بوٹیاں طویل العمری کا باعث بنتی ہیں۔ وہ Lingzhi، Goji berry، Wild ginsend اور دیگر کئی جڑی بوٹیاں غذا کے طور پر استعمال کرتا تھا۔ 1749ء میں لی چنگ مارشل آرٹس کے ٹیچر کے طور پر چینی فوج میں بھرتی ہو گیا تھا۔ اس نے زندگی میں 23 شادیاں کیں اور اس کے 200 بچے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جب لی چنگ بستر مرگ پر تھا تواس نے کہا تھا کہ ”مجھے اس دنیا میں جو کچھ کرنا تھا، میں نے کر لیا ہے۔“لی نے اپنے آخری وقت میں اپنی طویل العمری کا راز بھی بتا دیا تھا۔ اس سے جب راز پوچھا گیا تو اس نے بتایا تھا کہ ”اپنے دل کو پرسکون رکھنا، کچھوے کی طرح بیٹھنا، کبوتر کی پرواز کی طرح توانائی کے ساتھ چلنا اور کتے کی طرح سونا“۔

loading...