اشاعت کے باوقار 30 سال

ارجنٹینا میں بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

ارجنٹینا میں بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

ارجنٹینا: ارجیٹینا کے ایک گاؤں میں کسان کی بکری نے اس قدر خوفناک چہرے والے بچے کو جنم دیا کہ مقامی آبادی نے دہشت زدہ ہو کر پولیس کو طلب کر لیا۔ ارجنٹینا کے صوبے سان لوئس میں پیش آیا جو ملک کے وسط میں واقع ہے اور یہاں گلیڈیز اوائیڈو نامی کسان نے کئی بکریاں پال رکھی ہیں، ان میں سے ایک بکری نے مردہ بچے کو جنم دیا لیکن اس کی آنکھیں بہت خوفناک اور عجیب و غریب تھیں۔ یہ خبر فوری طور پر پورے گاؤں میں پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد بکری کو دیکھنے کے لیے آنے لگے۔ یہ بچہ ہر طرح سے نارمل تھا لیکن اس کا چہرہ خوفزدہ کرنے والا اور عجیب تھا۔ مقامی لوگوں نے خوفزدہ ہو کر پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع دی جو فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تو لوگوں نے اس پر مختلف قسم کی رائے کا اظہار کیا، کسی نے اسے قدرت کا نظام کہا تو کسی نے بکری کے بچے کو خطرے کی علامت سمجھا۔

loading...