اشاعت کے باوقار 30 سال

فلم جگا جاسوس کی اداکارہ کی لاش کمرے سے برآمد

گروگون: فلم جگا جاسوس میں بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کیساتھ کام کرنیوالی اداکارہ و گلوکارہ بدیشا بیزبراہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، اداکارہ نے فلم میں ایک مختصر سا کردار ادا کیا تھا، جو راتوں رات ان کی شہرت کا باعث بنا اور وہ بالی ووڈ کی مقبول اداکاراں میں شمار کی جانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق فلم جگا جاسوس میں بالی ووڈ سٹار رنیبر کپور کیساتھ کام کرنیوالی اداکارہ بدیشا بیزبراہ پیر کی شام اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا، اداکارہ چند روز قبل ہی ممبئی سے گروگون منتقل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کی شام اداکارہ کے والد نے اپنی بیٹی کو کئی مرتبہ فون کیا لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا جس پر بدیشا کے والد نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس جب متعلقہ گھر پہنچی تو وہاں انہوں نے اداکارہ کو مردہ حالت میں پایا۔ پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہیں، اسی سلسلے میں پولیس نے اداکارہ کے فیس بک اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا تفصیلی جائزہ لیا لیکن اس میں خود کشی کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ملاتا ہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کو قتل کیا گیا یا اس نے خود کشی کی ہے۔ واضح رہے بدیشا کے والد نے پولیس کو اداکارہ کے شوہر کے خلاف درخواست دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔

Jagga Jasoos actor Bidisha Bezbaruah found dead in Gurugram ...
loading...