اشاعت کے باوقار 30 سال

دی کپل شرما شو ایک بار پھر مشکلات کا شکار

دی کپل شرما شو ایک بار پھر مشکلات کا شکار

ممبئی: بھارت کے مقبول مزاحیہ اداکار کپل شرما کے کامیڈی پروگرام میں بھارتی سیاست دان کی جانب سے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات کی ادائیگی کے باعث دی کپل شرما شو ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ پروگرام دی کپل شرما شوکا شمار کچھ عرصہ پہلے تک بھارت کے پسندیدہ ترین شوز میں ہوتا تھا اور شو نے مقبولیت میں باقی تمام پروگرامز کو پیچھے چھوڑدیا تھا لیکن رواں سال اپریل میں کپل اور سنیل گروور کے درمیان جہاز میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے شو کی مقبولیت کا گراف نیچے گرادیا تاہم کپل کی کڑی محنت اور کوششوں کے بعد شو دوبارہ مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، لیکن ایک بار پھر دی کپل شرما شو مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند روز قبل دی کپل شرما شو میں بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے اہم ارکن کمار وشواس، مشہور بھارتی شاعرہ شبینہ ادیب اور ڈاکٹر راحت ایندوری مدعو تھے شو کو مزیدار بنانے کے لئے کمار وشواس نے خواتین کے خلاف مزاقا چند نازیبا کلمات کہنے شروع کر دئے جس کے باعث شو میں موجود خواتین کی سخت دل آزاری ہوئی کمار وشواس کے اس عمل نے بھارتی خواتین کو سخت مشتعل کر دیا اور وہ ان کے خلاف میدان میں اتر آئیں۔ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کمار وشواس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے دی کپل شرماشو کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپل کو سوچ سمجھ کر مہمانوں کو شو میں مدعو کرنا چاہئے۔

loading...