اشاعت کے باوقار 30 سال

ساوتھ انڈین ٹی وی ایکٹر پردیپ کمار نے خود کشی کر لی

ساوتھ انڈین ٹی وی ایکٹر پردیپ کمار نے خود کشی کر لی

ممبئی: ساؤتھ انڈین ٹی وی ایکٹر پردیپ کمار نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی دے کر خودکشی کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پردیپ کی لاش آج صبح چار بجے ان کے حیدر آباد کے گھر پر پائی گئی ہے، پردیپ نے جس وقت خودکشی کی کوشش کی اس وقت ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھیں تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ پردیپ نے ایک سال قبل پوانی ریڈی سے شادی کی تھی۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ پردیپ کے گھر کی مکمل تلاشی دوران کسی قسم کا کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پردیپ کمار کی خودکشی کی وجہ ان کے معاشی حالات ہو سکتے ہیں۔ پولیس مسلسل پردیپ کے گھر والوں اور رشتہ داروں سے اس بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ سوسائڈ کے پیچھے کی اصلی وجہ پتہ چل سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پردیپ کمار کی بیوی اور ان کے کچھ دوستوں نے صبح چار بجے ان کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹکتی ہوئی دیکھی جس کے بعد انہوں نے پردیپ کمار کو نیچے اتارا اور فوری ہسپتال لے کر گئے ہیں لیکن وہ انتقال کر چکے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں حتمی طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہے لیکن گزشتہ رات ان کا اہلیہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ پردیپ اور پاوانی دونوں تیلگو انڈسٹری کے جانے پہچانے چہرے ہیں، پردیپ ٹی وی سیریل 'سومانگلی'، اور اری گرو پتری واتولو میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر کئی ٹی وی سیریل میں مداحوں کے دل میں گھر کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پردیپ کمار کی شادی انتہائی دھوم دھام سے ہوئی تھی اور ان کی شادی کی ایک شارٹ فلم بھی بنائی گئی تھی۔

loading...