اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

اردو زبان کو ایک اور اعزاز حاصل

بیجنگ: سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود پاکستان میں تو اردو (قومی زبان) کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی جاتی تاہم پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ ایغور کی دو جامعات نے انڈر گریجویٹ نصاب میں اردو اور فارسی کو شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ پیر کے روز شی ہیزی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سنکیانگ صوبے کے دارالحکومت ارومچی میں واقع شی ہیزی یونیورسٹی اور سنکیانگ نارمل یونیورسٹی بالترتیب اردو اور فارسی ڈپارٹمنٹ شروع کرنے اور ملک بھر سے ان شعبوں میں طالب علموں کے داخلے کا آغاز کرنے والی ہے۔پریس ریلیز کے مطابق فارسی اور اردو سیکھنے سے خطے میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا جب کہ دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،چینی اردو زبان سیکھ کر پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ثمرات سمیٹ سکیں گے۔

Urdu language will use in chines univerities
loading...