اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارت کے وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کے حالیہ تبصرے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کو کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر الزام لگانے کے بھونڈے عمل کی بجائے پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں کیمپ پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کرنا اب معمول بن چکا ہے، بھارت کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ بھارت کو دھمکی آمیز لہجے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی الزامات قبل از وقت اور نامناسب ہیں، بالخصوص بھارت خود تسلیم کرتا ہے کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بارہا دیکھ چکے ہیں کہ بھارت خود ہی منصف اور جلاد کا کردار ادا کرتا ہے۔ ترجمان نے بھارتی ریمارکس کے دھمکی آمیز لہجے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ ایل او سی پر مسلسل سیز فائر خلاف ورزیوں کی وجہ سے پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

loading...