اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیڈین وزیر خارجہ کا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر افسوس کا اظہار

کینیڈین وزیر خارجہ کا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فریلینڈ نے انسانی حقوق کی علمبردار اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بے زبانوں اور ظالموں کے ستائے ہوئے مظلوموں کی آواز بننے والی عاصمہ جہانگیر کی وفات پر شدید دکھ ہوا ہے، پاکستان میں کینیڈین ہائی کمیشن سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی موت کی خبر پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر گونج رہی ہے، انہوں نے محروم طبقے کے افراد کے انصاف کے حصول کیلئے آواز بلند کی۔ بیان میں عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے ان کی موت کو پاکستانی طبقے کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے ایک وکیل کی حیثیت سے عدالتی نظام اور سول سوسائٹی کے بین الاقوامی رکن کی حیثیت سے بہت خدمات سر انجام دیں۔ وزیر خارجہ نے کینیڈا کی طرف سے عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ سے دکھ اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ 1998ء میں کینیڈا کی کوئینز یونیورسٹی، کنگسٹن نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔

loading...