اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا اسی زبان میں جواب دیا جائے گا

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا اسی زبان میں جواب دیا جائے گا

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے بھارتی وزیر دفاع نرما سیتا رامن کے الزامات اور دھمکیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کستان بھارت کی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اسی زبان میں جواب دے گا اور کسی بھی جارحیت، تزویراتی غلط فہمی یا مہم جوئی کی شدت، طریقہ یا محل وقوع سے قطع نظر بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی اور برابری کی بنیاد پر بھرپور جواب دیں گے۔ بھارت کو پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہیے جس کا زندہ جاگتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہے، منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگانے کے بھونڈے عمل کی بجائے بھارت کو پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہیے جس کا زندہ جاگتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت 11 سال قبل اسی ہفتہ میں سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والی دہشتگردی میں 42 پاکستانیوں کے قتل پر انصاف کی فراہمی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ بھارت درحقیقت ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر 2017 سے 5 گناہ زیادہ فوجی حملوں اور ایٹمی ڈیٹرنیٹ بارے میں غیر ذمہ دار بیانات دے کر خطہ میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام امکانات بارے چوکس اور چوکنا ہیں اور وہ اپنی علاقائی یکجہتی اور ملکی استحکام کے لیے ملکی دفاع کے لئے بھرپور اور مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کو زمینی، بحری اور فضائی حدود کا دفاع کرنے کے سلسلہ میں عوام کی بھرپور اور مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی ممکنہ تزویراتی غلط فہمی پر مبنی کارروائی سے جنوبی ایشیا بھر کا سٹرٹیجک استحکام متاثر ہو گی۔

loading...