اشاعت کے باوقار 30 سال

زرداری خالی ہاتھ داماد تھے میں گدی والا ہوں

زرداری خالی ہاتھ داماد تھے میں گدی والا ہوں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ لودھراں الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا کہ ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچاؤ عوام نے صرف لودھراں کا حلقہ نہیں جیتا بلکہ پاکستان کو بچا لیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) صفدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 جولائی کے فیصلے کے بعد جب ایک مقبول عوامی لیڈر اپنی رٹ پٹیشن عوامی عدالت لے کر گیا تو پورے پاکستان نے اس رٹ پٹیشن پر اپنا فیصلہ دے دیا لودھراں الیکشن میں بھی عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا اور وہ فیصلہ یہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچاؤ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک مخلص اور عاجز انسان ہیں اس لیے اللہ پاک ان کی ہر جگہ مدد کرتا ہے نواز شریف نے اس سے بڑی بڑی مشکلوں کا سامنا کیا ہے آج پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے نہ صرف لودھراں کا حلقہ جیتا بلکہ پاکستان کو بھی بچا لیا عوام نے جسٹس منیر کے فیصلے کے بعد بھانپ لیا تھا کہ جب عدالتیں فیصلے ٹھیک نہ کریں تو ریاست پر بوجھ پڑ جاتا ہے صحافی کے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کہ زرداری کی طرح آپ بھی بطور داماد اس پارٹی پر قبضہ کر لیں گے کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری خالی ہاتھ داماد تھے لیکن میں گدی والا ہوں مجھے حکومت سے نہیں اپنی گدی سے زیادہ پیار ہے۔

loading...