اشاعت کے باوقار 30 سال

لودھراں میں شکست کی ابتدائی رپورٹ پر عمران خان برہم

لودھراں میں شکست کی ابتدائی رپورٹ پر عمران خان برہم

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لودھراں این اے 154 میں شکست پر ابتدائی رپورٹ میں اگاہ کیا گیا تھا کہ پارٹی ذمہ داران اپنے اپنے انتخاب پوائنٹس پر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور مقامی قیادت بھی ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کی بجائے نمود و نمائش میں مصروف رہے منگل کے روز لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست کے حوالے سے عمران خان کو ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس پر عمران خان کافی برہم دکھائی دئے اس موقع پر ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حلقہ این اے 154 میں شکست کی بڑی وجہ پارٹی ذمہ داران کی اپنے اپنے پوائنٹس پر کارکردگی نہ دکھانا ہے اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور لیڈرشپ ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کی بجائے نمود و نمائش اور پروٹوکول میں مصروف رہی جب کہ دوسرے شہروں سے آنے والی لیڈرشپ بھی میڈیا کوریج تک محدود رہی اس کے علاوہ حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی کچھ خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

loading...