اشاعت کے باوقار 30 سال

آکسفیم کی نائب سربراہ اپنے عہدے سے مستعفی

آکسفیم کی نائب سربراہ اپنے عہدے سے مستعفی

لندن: آکسفیم کی نائب سربراہ پینی لارینس نے ہیٹی میں برطانوی خیراتی سٹاف کے رویے کی مکمل ذمہ داری اپنے سر لیتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لارینس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکس سیکنڈل کا واقعہ پیش آنے کے وقت بطور پروگرام ڈائریکٹر ہونے کے ناطے میں شرمندہ ہوں کہ ایسی شرمناک حرکت ہوئی یہی وجہ ہے کہ میں اس واقعے کی مکمل ذمہ داری اپنے سر لیتی ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰٰ دیتی ہوں انہوں نے کہا کہ وہ اس نقصان اور بے چینی پر بھی معذرت خواہ ہیں جو اس واقعے کے باعث آکسفہم کے حامیوں اور اس تنظیم پر اعتماد کرنیوالوں کو ہوئی ہے۔

loading...