اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو "سفید پاؤڈر" کے سبب ہسپتال منتقل

ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو "سفید پاؤڈر" کے سبب ہسپتال منتقل

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر کی اہلیہ ونیسا ٹرمپ اور دو دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ اقدام ونیسا کے ایک ڈاک لفافے کو کھولنے کے بعد کیا گیا جس میں سے سفید رنگ کا پاؤڈ برآمد ہوا تھا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ پاؤڈر کسی طور نقصان دہ نہیں تھا۔ نیویارک پولیس کے ترجمان کارلوس نیوس کے مطابق یہ پاؤڈر ڈاک کے لفافے کے ذریعے ونیسا کے شوہر ٹرمپ جونیئر کے نام بھیجا گیا تھا۔ شہر کے ذمّے داران کے مطابق لفافہ کھولنے کے بعد ونیسا کو متلی کی شکایت ہوئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق منتقل کیے جانے والے تین افراد میں ونیسا کی والدہ بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی حکام 2001 سے ڈاک کے ذریعے آنے والے لفافوں کے حوالے سے الرٹ ہیں جب قانون سازوں اور صحافیوں کو زہریلا مواد انتھراکس ڈاک کے ذریعے ہی بھیجا گیا تھا۔ اس انتھراکس سفوف کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ صدر ٹرمپ کے اہل خانہ کی حفاظت پر مامور امریکی خفیہ سروس ونیسا کو موصول ہونے والے لفافے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

loading...