اشاعت کے باوقار 30 سال

راہول گاندھی سیاسی ریلیوں میں سر عام رقم تقسیم کرنے لگے

راہول گاندھی سیاسی ریلیوں میں سر عام رقم تقسیم کرنے لگے

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوپال میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ریلی میں شرکت کرنے کے لئے لوگوں کو لالچ کے طور پر رقم دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو کانگریس کے نو منتخب صدر راہول گاندھی جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سونے کا چمچا لے کر پیدا ہوئے ہیں، ان کے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاست کرناٹک کے ضلع کوپال میں راہول گاندھی کی ریلی میں شرکت کے لئے آئے ہوئے لوگوں میں کس طرح رقم تقسیم کی جا رہی ہے، واضح رہے کہ راہول گاندھی نے انتخابی مہم کے تحت کرناٹک میں بھی ایک ریلی میں عوام سے خطاب کیا تھا جس میں عوام کو رقم دے کر شرکت پر اکسایا گیا۔ یہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد راہول گاندھی کے لئے شرمندگی کا باعث بن گئی ہے۔

loading...