اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

چینی یوآن آئی ایم ایف کی مخصوص کرنسی باسکٹ میں شامل

چینی یوآن آئی ایم ایف کی مخصوص کرنسی باسکٹ میں شامل

کراچی: ڈالر کو ایک اور بڑا دھچکا، آئی ایم ایف نے یوآن کو اپنی مخصوص کرنسیوں کی باسکٹ میں شامل کر لیا۔ ماہرین نے عالمی ادارے کے فیصلے کو ڈالر کی موت قرار دے دیا۔ معاشی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا پاکستان کا دوست ملک چین اب ڈالر پر بھی اپنا اثر و رسوخ جما رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے چینی کرنسی کی قدر کو بھانپتے ہوئے اسے مخصوص کرنسیوں کی باسکٹ میں شامل کر لیا ہے۔ عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ اب چینی کرنسی امریکی کرنسی کا متبادل ہو جائے گی، ماہرین نے آئی ایم ایف کے اس اقدام کو ڈالر کی موت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا یہ فیصلہ امریکی سرمایہ کاری کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ واضع رہے کہ پاکستان چینی کرنسی یوآن کو پہلے ہی باہمی تجارت کے لئے منظور کر چکا ہے جب کہ دیگر ممالک جن میں فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں چینی کرنسی کو عالمی کرنسی کے طور پر منظور کر چکے ہیں۔

loading...