اشاعت کے باوقار 30 سال

بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

کراچی: بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 10 اہم رہنماوں کو طلب کر لیا ہے، رہنما پیسے جمع کر کے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذریعے لندن بھجواتے تھے۔ طلب کیے جانے والے رہنماؤں میں ڈاکٹر صغیر احمد، محمد شاہد، محمد زبیر شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے بانی اور حواریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے 10 رہنماؤں کو طلب کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم کے 10 رہنماؤں کو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ میں پیشی کے نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں۔ متحدہ پر 2 ارب روپے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذریعے لندن بھجوانے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے جن رہنماؤں کو طلب کیا ہے ان میں ڈاکٹر صغیر احمد جو اب پی ایس پی میں جا چکے ہیں، محمد شاہد، محمد زبیر، محمد طاہر، رؤف مغل، منظور احمد، کیف الورا، محمد عمران، رفیق راجپوت اور کمال صدیقی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنماء چائنہ کٹنگ اور بھتے کے پیسے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرواتے تھے جو وہاں سے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ بھجوا دیئے جاتے تھے جہاں کروڑوں روپے ذاتی عیاشی، وکلاء کی فیس اور سکیورٹی پر صرف کئے جاتے تھے۔

loading...