اشاعت کے باوقار 30 سال

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد

لاہور: زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے زینب قتل کیس کی سماعت کی پراسیکیوٹر نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران علی اس سے قبل دوران تفتیش پولیس کے سامنے زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کر چکا ہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے چالان میں درج قتل، اغواء زیادتی اور دہشتگردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے باقاعدہ طور پر ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گزشتہ سماعت کے موقع پر ملزم کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں تھیں تین وکلاء استغاثہ پر مشتمل ٹیم ملزم عمران کے مقدمے کی پیروی کر رہی ہے جبکہ قانون کے تحت ملزم عمران علی کو بھی وکیل صفائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں ننھی زینب کو اغواء اور زیادتی کے بعدقتل کر دیا گیا تھا اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث مرکزی ملزم عمران علی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

loading...