اشاعت کے باوقار 30 سال

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔جس کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جب کہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔رینکنگ کے مطابق بھارت اب بھی پہلی پوزیشن پر جنوبی افریقہ دوسری اور آسئریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں نمبر پر جب کہ سری لنکا کی 95 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔ویسٹ انڈیز 8ویں نمبر پر آ گیا جب کہ پاکستان کی 7ویں پوزیشن برقرار ہے۔ سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی۔

loading...