اشاعت کے باوقار 30 سال

علی ترین نے ووٹ ڈالنے کے بعد لیگیوں کے ساتھ چائے پی

علی ترین نے ووٹ ڈالنے کے بعد لیگیوں کے ساتھ چائے پی

لودھراں: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے حامیوں کے کیمپ کی بجائے مخالف جماعت مسلم لیگ (ن) کے پولنگ کیمپ پہنچ گئے لیگی کارکنان کے ساتھ بیٹھ کر چائے بھی پی اور پولنگ کے حوالے سے بات چیت بھی کی لیگی کارکنان کے ساتھ تحریک انصاف کے سپورٹرز بھی یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن تو ایک روز ہوتا ہے مگر ہم نے ساری زندگی یہیں رہنا ہے (ن) لیگ کے کیمپ کا دورہ کا مقصد خیر سگالی جذبہ کا اظہار تھا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ الیکشن وہی جیتے گا جن کو عوام بھرپور سپورٹ کرے گی ہار یا جیت دونوں صورتوں میں حلقے کی عوام کے مفاد کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔

loading...