اشاعت کے باوقار 30 سال

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

روس میں  مسافر طیارہ گر کر تباہ

ماسکو: روس میں نجی ایئرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور خدشہ ہے کہ اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی ایئر لائنر کمپنی سیراٹوو کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے فوری بعد ہی ریڈار سے غائب ہو گیا، طیارے میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے۔ طیارہ اورل کے شہر اورسک سے پرواز کر رہا تھا۔ اورسک ایئر پورٹ کے عملے نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلو میٹر دور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گر کر تباہ ہوا۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ پرواز کے صرف دو منٹ بعد ہی مسافر طیارہ ریڈار سے اوجھل ہو گیا۔ واضح رہے کہ 2015 میں سیراٹوو ایئر لائن کی خلاف ضابطہ پروازوں اور کاک پٹ میں غیر متعلقہ عملے کو بٹھانے پر اس کا بین الاقوامی پرواز کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ایئر لائن صرف روس میں ہی کام کر رہی تھی اور اس کی زیادہ تر پروازیں جارجیا اور آرمینیا کے درمیان ہی جاری رہی تھیں۔

loading...