اشاعت کے باوقار 30 سال

غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین کا سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین کا سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

کراچی: غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران غیر ملکی سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن نے کہا کہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جب کہ فائنل کے لئے سیکیورٹی انتظامات حوصلہ افزا ہے۔ رگ ڈیکاسن نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے، سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7 روز میں رپورٹ دوں گا۔ خیال رہے کہ ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجیں گے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جب کہ رگ ڈیکاسن بھی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو گا اور کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو کرکٹ واپس ملے۔

loading...