اشاعت کے باوقار 30 سال

سینئر اداکار قاضی واجد انتقال کر گئے

سینئر اداکار قاضی واجد انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار قاضی واجد حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قاضی واجد کو ہفتہ کے روز طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کے عوارض لاحق تھے ۔ انہیں اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے۔ قاضی واجد نے 25 سال تک ریڈیو کے ساتھ کام کیا جس کے بعد ٹی وی کا رخ کیا۔ انہوں نے خدا کی بستی، تنہائیاں، دھوپ کنارے جیسے لازوال ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ پی ٹی وی کے عروج کے زمانے میں قاضی واجد نے لاتعداد ڈراموں میں کام کیا ۔

loading...