اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سیارہ پلوٹو کی دریافت

پاکستان کی پہلی دوا عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل

پاکستان کی پہلی دوا عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل

کراچی: پاکستان کی پہلی دوا موکسی فلوکساسین عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ گیٹز فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او خالد محمود کے مطابق ان کی کمپنی عالمی دوائیوں کے ٹینڈرز میں بھی بولی لگانے کی اہل ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان کی فارمیسی صنعت میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پاکستان کی پہلی ڈرگ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تسلیم کر لیا ہے، جس سے پاکستان کی ڈرگ برآمدات میں اضافہ ہو گا جو فی الوقت صرف 11 کروڑ ڈالرز ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، کراچی کی گیٹز فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کی بنائی جانے والی موکسی فلوکساسین ہائیڈرو کلورائیڈ 400 ملی گرام کو اس کے عالمی ماہرین کی ٹیم نے تفصیلی معائنے کے بعد قابل قبول مصنوعات میں شامل کر لیا ہے۔ مذکورہ دوا تپ دق کے مرض میں استعمال کی جاتی ہے۔ پاکستان میں دوا تیار کرنے والی 450 سے زائد کمپنیاں موجود ہیں تاہم یہ پہلی دوا ہے جسے عالمی ادارہ صحت نے تسلیم کیا ہے۔ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے (ڈراپ) کے ایک عہدیدار نے اس ضمن میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت بھارت کی 100 سے زائد دواؤں جب کہ بنگلا دیش کی 6 دواؤں کو تسلیم کر چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی گزشتہ ہفتے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، ان کی معائنہ تیم گیٹز فارما میں فراہم کردہ سہولیات، جس میں دواؤں کا معیار، پیداواری یونٹس، کوالٹی کنٹرول، صفائی ستھرائی اور صحت عامہ کا نظام فارمیسی مصنوعات کے لیے بہتر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی فارمیسی صنعت 1959 سے کام کر رہی ہے اور یہاں مقامی کاروباری کمیونٹی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے تقریبا 600 دوا تیاری کے یونٹس قائم کیے ہیں تاہم گزشتہ ہفتے تک کسی ایک بھی دوا کو عالمی ادارہ صحت نے قبل از اہل دوا کا درجہ نہیں دیا تھا جبکہ بنگلا دیش اور اردن جیسے پڑوسی ممالک کی بہت سی کمپنیوں کی دواؤں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاہم اہم پاکستان بھی اس میں شامل ہو گیا ہے۔ گیٹز فارما نے موکسی فلوکساسین کی اہلیت سے متعلق ڈوزیئر 2 برس قبل عالمی ادارہ صحت کے پاس جمع کرایا تھا جس کے تفصیلی معائنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے اگست 2017 میں آگاہ کیا گیا تھا، جب کہ گزشتہ ہفتے اسے قبل از اہل کا درجہ دے دیا گیا۔

loading...