اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی کا شکار

بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہے۔ 27 فی صد 15 سال تک کی عمر کی لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت کے قومی فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق 2017 میں دیہی اور شہری علاقوں کی 29 سے 23 فی صد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں۔ سروے کے مطابق شادی شدہ 31 فی صد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ 56 سے 15 فی صد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی ، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوانین کی موجودگی کے باوجود پولیس ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ہے۔

loading...