اشاعت کے باوقار 30 سال

مقبول ٹی وی کردار ’انکل سرگم‘ کو خراج تحسین پیش کیا گیا

مقبول ٹی وی کردار ’انکل سرگم‘ کو خراج تحسین پیش کیا گیا

اسلام آباد: بچوں اور ماضی کے مقبول ٹی وی کردار ’انکل سرگرم‘ کو اسلام آباد کے لوک ورثہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ خیال رہے کہ ’انکل سرگرم‘ کا کردار سب سے پہلے 1976 میں پاکستان ٹیلی وڑن (پی ٹی وی) پر چلنے والے بچوں کے پروگرام ’کلیاں‘ میں پیش کیا گیا۔ بچوں میں مقبول ہونے والے اس کردار کو کالم نگار، اداکار و لکھاری فاروق قیصر نے بنایا، اور انہوں نے خود ہی اس کردار میں اداکاری کی۔ لوک ورثہ میں نہ صرف ’انکل سرگم‘ بلکہ بچوں کے دیگر معروف کرداروں ’ماسی مصیبتے اور رولا‘ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یہ دونوں کردار بھی بچوں کے اسی پروگرام ’کلیاں‘ میں متعارف کرائے گئے تھے۔’کلیاں‘ کے کرداروں نے لوک ورثہ میں ماضی میں پروگرام میں پیش گئے معروف گانے بھی پیش کیے۔ انکل سرگم نے ساتھی اداکاروں شاطر دہلوی، میاں کنیکشن، بونگا، سنتری بادشاہ اور مقیم کے ساتھ پرفارمنس کر کے ماضی کی یاد کو تازہ کیا۔ پروگرام میں ’کلیاں‘ کی ٹیم نے ’طوطے کو چوری ڈالو‘ ’کمزور ہے ترازو‘ اور ’یہ زندگی حسین ہے‘ جیسے گیت بھی گائے۔

loading...