اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا سخت جواب دیا جائے گا

پاکستان کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا سخت جواب دیا جائے گا

نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی بند نہ کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی طرف سے ایل او سی پر گولہ باری اور مارٹر شیلنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف کا معاملہ تشویشناک بنتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بار بار جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور پاکستانی فوج اب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تاہم یہ اسلام آباد ہی ہے جو بگاڑ چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ اب دنیا بھارت کو ایک کمزور ملک کے طور پر شمار نہیں کر رہی بلکہ سرجیکل سٹرائیکس کے ذریعے ہم نے دنیا کو یہ دکھایا ہے کہ ہم بھی مضبوط ایکشن لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف سازش کرنے والے ممالک کو ہم خبردار کر دینا چاہئے کہ اگر کسی نے ہمیں چھوا بھی تو ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

loading...