اشاعت کے باوقار 30 سال

دنیا کے طاقتور ترین ملک کا صدر بیوی کے ہاتھوں تنگ

دنیا کے طاقتور ترین ملک کا صدر بیوی کے ہاتھوں تنگ

اوہائیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی تنگ آ گئیں، ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا مختلف مواقع پر اپنے شوہر کا ہاتھ جھٹک چکی ہیں جب کہ میلانیا ٹرمپ وہ پہلی امریکی خاتون اول ہیں جو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پر اپنے شوہر کے ساتھ نہیں آئیں۔چند روز پہلے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا پہنچے تو جہاز سے اترتے وقت ان کے بیٹے بیرن ان کے ساتھ جب کہ میلانیا ان سے پیچھے تھیں اور امریکی صدر کے عملے سے ملے بغیر آگے چلی گئیں۔ اس دوران ٹرمپ نے ان کا ہاتھ تھامنا چاہا تو امریکی خاتون اول نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ نے شرمندگی سے بچنے کے لئے ہاتھ ہوا میں لہرانا شروع کر دیا۔ بیرون ملک میں بھی امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہاتھوں شرمندہ ہو چکے ہیں، دورہ اسرائیل کے موقع پر ٹرمپ نے جہاز سے اترنے کے بعد اہلیہ سے ہاتھ ملانا چاہا تو انہوں نے ہاتھ جھٹک دیا اور آگے نکل گئی تھیں۔

loading...