اشاعت کے باوقار 30 سال

پنجاب کے پرائمری اور مڈل امتحانات میں مزید تین مضامین شامل

پنجاب کے پرائمری اور مڈل امتحانات میں مزید تین مضامین شامل

لاہور : پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل امتحانات میں مزید تین مضامین شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئندہ سالانہ امتحانات میں مطالعہ پاکستان، کمپیوٹر سائنس اور سوشل سٹڈیز کے مضامین کا بھی پیپر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کے اگلے سالانہ امتحانات کے لیے تین اور مضامین شامل کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے پانچ مضامین اردو ، انگریزی ، سائنس ،اسلامیات اور اخلاقیات کے امتحانات لیے جاتے ہیں۔ تینوں مضامین کو وزیر اعلی کی حتمی منظوری کے بعد شامل کیا جائے گا۔ پنجاب ایگزمینشن کمیشن اورٹیکسٹ بک بورڈ کے ساتھ مل کر ان مضامین کو شامل کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہا ہے۔

loading...