اشاعت کے باوقار 30 سال

نکی ہیلی کو پی ایل او کے سیکریٹری جنرل نے ’شٹ اپ‘ کہہ دیا

 نکی ہیلی کو پی ایل او کے سیکریٹری جنرل نے ’شٹ اپ‘ کہہ دیا

نیویارک : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید کرنے پر پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب ارکات نے ’شٹ اپ‘ کہہ دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکٹری جنرل صائب ارکات نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید کرنے پر ’چپ کرو‘ کہا ہے۔ بد ھ کو فلسطینی رہنما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر عباس یہودیوں اور مسلمانوں کے مسائل ہم آہنگی سے حل کرنے اور امن و امان کی فضا قائم کرنے کی صدارت کر رہے ہیں لیکن یہ امریکی سفیر صدر عباس پر الزام لگا کر اس عمل کو روکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا صدر عباس کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، امریکا فلسطینی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ صدر عباس نے اپنی حالیہ تقریر میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور نوآبادیاتی منصوبے بنانے پر امریکی صدر پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صدر عباس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

loading...